190 ملین پائونڈ کیس: اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے 190 ملین پائونڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ وزارت داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اشتہاری ملزمان وزارت داخلہ
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔