آذربائیجان کا مواصلات و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے اظہار دلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
باکو (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آذربائیجان میں وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سے ملاقات ہوئی ہے، اجلاس
میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ آذربائیجان کے حکام سے پاکستان سے ریل، روڈ اور دیگر ذرائع مواصلات پر باہمی شراکت داری پر مذاکرات ہوئے۔ اجلاس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ فیصلہ ہوا کہ آذربائیجان پاکستان میں بالخصوص موٹرویز ایم 6 اور ایم 9 سکھر، حیدرآباد، کراچی میں سرمایہ کاری کیلیے فیزیبلٹی اور دیگر امور کے جائزے کیلیے اپنا وفد فروری میں بھیجے گا۔ مزید برآں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین شاہراہوں کی تعمیر کیلیے بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اشتراک کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ دوران اجلاس عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے وسط ایشیائی ریاستوں تک ذرائع آمد و رفت کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک نمایاں پیشرفت کرسکتے ہیں۔ آذربائیجان کے وزیر راشد نبی اوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری میں نمایاں پیشرفت کا خواہاں ہے اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت میں اس وفد کے دورے سے اس ضمن میں مثبت پیشرفت ہوگی۔
آذربائیجان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے سرمایہ کاری
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔