فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے
ٹائمز آف اسرائیل نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی فوجی ٹائمز آف اسرائیل جینن فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی ٹائمز آف اسرائیل فلسطین اسرائیلی فوجی ہلاک
پڑھیں:
مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ، جہانگیرہ روڈ پر اسماعیل آباد کے مقام پر مارکیٹ کے تنازع جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے بھائیوں پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔
ارسلان خان سکنہ صوابی محلہ نظر خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی سہ پہر اپنے بھائیوں عبدالقادر اور ہاشم کے ہمراہ بی بی اے میں ایڈیشنل سیشن جج وی کی عدالت میں پیشی کے بعد میں اور ہاشم موٹر کار میں جبکہ عبدالقادر موٹر سائیکل پر سوار واپس جارہے تھے۔
مؤقف نے کہا کہ جب ہم اسماعیل آباد کے مقام پر پہنچے تو وہاں موٹر سائیکل پر سوار فواد اور ان کا بھائی جواد سکنہ صوابی محلہ قاسم خیل پہنچے اور فواد نے اسلحہ آتشین سے ان کے بھائی عبدالقادر پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔