ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

 

حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کوبہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملےگی، 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منائیں گے۔ ارض حرمین کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک کے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ
  • دوطرفہ تعلقات  کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
  • ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ؛ پاکستان سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ ہوگیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے