راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔
گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے اسپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔
کراچی کراچی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں.
پولیس کی جانب سے یہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کر کے ان 87 پیشہ گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پیشہ ور بھکاری شاہراہوں پر ٹریفک جام اور شہریوں کے لیے زحمت کا باعث بن رہے ہیں۔
پیشہ ور گداگروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں ایک دل خراش واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک مقامی اسکول کی طالبہ، جو گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھی، کی لاش ایک ویران علاقے سے بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے طالبہ کے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر اغوا اور قتل کا الزام ہے۔
طالبہ 22 اگست کو حسب معمول اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے کئی دنوں تک اس کی تلاش جاری رکھی، مگر کامیابی نہ ملی۔ بالآخر منگل کی شب کالی ڈانگا گاؤں کے مضافات میں واقع ایک سنسان مقام سے ایک بوری برآمد ہوئی، جس میں طالبہ کی لاش موجود تھی۔
متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ استاد اس سے قبل بھی نازیبا رویہ اختیار کرتا رہا تھا، اور طالبہ نے اس حوالے سے اپنی والدہ کو آگاہ بھی کیا تھا۔ اسی بنیاد پر پولیس نے استاد کو حراست میں لیا، جس نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے، اور یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ قتل سے قبل کسی قسم کی زیادتی تو نہیں کی گئی۔ لاش کو فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
یہ واقعہ معاشرے میں بچوں کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی نگرانی، اور متاثرہ خاندانوں کی فوری داد رسی کے حوالے سے کئی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔