مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ملتان میں معمر شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟
نیو ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے اپنے ہر شہری کی عزتِ نفس کا احساس ہے، کسی کو عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔
انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
Post Views: 1