شادی کی پیش کش پر ٹرول ہوا، اب راکھی ساونت کی شادی کسی اور سے کراؤں گا، دودی خان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے لوگوں کی تنقید کے بعد بھارتی ادکارہ راکھی ساونت سے شادی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اداکارہ کی شادی کسی اور پاکستانی لڑکے سے کروانے کے عزم کا اظہار کردیا۔
دودی خان نے چند دن قبل انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی۔
انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا تھا۔
اب انہوں نے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کرنے پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
دودی خان اور راکھی ساونت نے ایک ہی ویڈیو شیئر کی، جس میں پاکستانی ماڈل و اداکار خود پر کی جانے والی ٹرولنگ پر بات کرتے دکھائی دیے۔
دودی خان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ان کی بہترین دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
اداکار نے کہا کہ راکھی ساونت نے اپنے والدین کھوئے، جس شخص سے شادی کی اس نے انہیں دھوکا دیا، اداکارہ نے بہت سارے دکھ دیکھے، اس لیے انہیں اداکارہ سے ہمدردی بھی رہی ہے۔
دودی خان کے مطابق راکھی ساونت مشکلات کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں، اپنا نام فاطمہ رکھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔
پاکستانی اداکار و مادل کا کہنا تھا کہ انہوں نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی، جو بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں آئی اور انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
دودی خان نے کہا کہ راکھی ساونت ان کی دلہن تو نہ بن سکیں لیکن وہ اداکارہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی شادی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت کی اپنے ہی کسی دوست اور بھائی سے شادی کروائیں گے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے۔
خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بھی دودی خان کی پیش کش کو قبول کیا تھا لیکن اب پاکستانی اداکار کے مکر جانے کے بیان پر اداکارہ نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔
راکھی ساونت اس سے قبل کسی بھی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Dodi Khan (@dodi_khan)
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شادی کی پیش کش
پڑھیں:
پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
معروف بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈز جیسے معتبر اعزازات بھی لابنگ سے مکمل طور پر پاک نہیں ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں راول نے بتایا کہ جس طرح آسکر ایوارڈز میں لابنگ ہوتی ہے اور اثرو رسوخ کی بنیاد پر ایوارڈز خریدے یا دیے جاتے ہیں، ویسی ہی سرگرمیاں بھارت کے نیشنل ایوارڈز میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
1993 میں نیشنل ایوارڈ وصول کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ نیشنل ایوارڈز میں لابنگ کا عنصر کم ہے، لیکن دیگر فلمی ایوارڈز کے مقابلے میں اسے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔
اداکار کے مطابق آسکر سمیت دنیا بھر کے بڑے ایوارڈز میں نیٹ ورکنگ اور ذاتی تعلقات نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ بقول پاریش راول ’لابنگ کے لیے بڑی پارٹیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں‘۔
پاریش راول نے مزید کہا کہ وہ ایوارڈز سے زیادہ ہدایت کاروں اور مصنفین کی جانب سے ملنے والی تعریف کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ ان کا کام تخلیقی ٹیم کو متاثر کرے۔