خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دے دی گئی تھی۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8 اشاریہ 5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
خط کے مطابق گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے، سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100فیصد ورکنگ شیئر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کی پیداوار
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔