صوابی: جہانگیرہ روڈ پر رکشے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور راہگیر خاتون شامل ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 1 راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوا ہے۔
لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔