خیبر پختونخوا: اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ضلع کرم: اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فائرنگ میں تین اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کرم نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی اور انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔