اسلامی معارف میں سب سے اہم عقیدہ توحید ہے، مولانا ضیاءالحسن نجفی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ چاہے نبی ہوں یا امام کسی کی محبت اور نفرت میں حد سے تجاوز نہ کریں، حضرت آدم ؑ سے لے کر خاتم النبیین(ص) تک سب اپنے وجود کی تخلیق میں اللہ کے محتاج ہیں، عقیدہ توحید جتنا خالص ہو گا، اعمال میں اتنا ہی اخلاص پیدا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا سید ضیاءالحسن نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معارف میں سب سے اہم رکن عقیدہ توحید ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کو وحدہ لا شریک ماننا۔ انہوں نے کہا تمام انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی غرض و غایت اللہ کی وحدانیت کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا چاہے نبی ہوں یا امام کسی کی محبت اور نفرت میں حد سے تجاوز نہ کریں۔ یہودی اور مسیحی اپنے انبیاءکے بارے میں تجاوز کرتے تھے، لیکن افسوس مسلمانوں میں بھی کچھ لوگ آئمہ اور پیروں بارے غلو کرتے ہیں، اس کی اجازت نہیں، یہ گناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کسی کا محتاج نہیں، کہا جاتا ہے کہ فلاں نہ ہوتے تو اللہ کا فلاں کام نہ ہو سکتا تھا۔ دین میں غلو ہے۔ اللہ سارے گناہ بخش سکتا ہے مگر شرک کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اللہ کیساتھ کہنا کہ فلاں نے مشورہ دیا فلاں کو اولاد دے دیں یا یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا اولاد نہیں مگر فلاں شخصیت نے کہا اس کی اولاد ہو گی، تو یہ شرک ہے۔ جس کی کوئی معافی نہیں۔ اللہ کو کسی کے مشورے یا مدد کی ضرورت نہیں۔
مولانا ضیاء الحسن نجفی نے کہا ہم ابن تیمیہ کے نظریات کو ماننے والے نہیں، عقیدہ توحید لینا ہے تو نہج البلاغہ میں کلام امام علی علیہ السلام سے لیں۔ اللہ تعالیٰ یکتا ہے، اس کا وجود واجبہ ہے، وہ کسی کی تخلیق کا محتاج نہیں، حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک سب اپنے وجود کی تخلیق میں اللہ کے محتاج ہیں۔ انہوں نے کہا کائنات کا مدبر اللہ ہے، دریاوں کی روانی انسانوں کی پیدائش اللہ کا اختیار ہے، کسی امام کے بارے کہنا کہ نظام اپنی انگلی سے چلاتے ہیں درست نہیں۔ عقیدہ توحید جتنا خالص ہو گا، اعمال میں اتنا ہی اخلاص پیدا ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عقیدہ توحید نے کہا
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔