خیبر پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیشنگوئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 9، میرکھنی 7، دورش 6، چترال اور مالم جبہ میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول 2، سیدو شریف اور تخت بائی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ اُدھر پہاڑی علا قے کالام میں 5 اور مالم جبہ میں ایک انچ برف پڑی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ساتھ بارش امکان ہے کے ساتھ
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لیا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئی صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی یہ پر وقار تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران 10 اراکینِ صوبائی اسمبلی نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام نئے وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صوبے کی ترقی، امن اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور مختلف محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی، جس میں 10 وزراء، دو مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔
مزمل اسلم اور تاج محمد مشیر کی حیثیت سے، جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔