خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کیساتھ منفرد شناختی کارڈ کے اجراء کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2022ء) میں ترامیم کی منظوری کر دی گئی۔ خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔
خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔ متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضاء کے عطیہ کے لئے اندراج ضروری ہو گا، قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے پر یہ تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خصوصی افراد کے تاحیات میعاد شناختی کارڈ وہیل چیئر کے لئے
پڑھیں:
پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے برسوں سے جاری ’صحت کارڈ‘ کی سہولت 30 جون 2025 کے بعد ختم کی جا رہی ہے۔
پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت جاری تمام زیر التوا واجبات کی ادائیگیاں مکمل کریں، کیونکہ اس کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: 8500 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں اور صحت کارڈ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں، ارشد قائم خانی
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت کی سہولیات کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہیں، جس کا اطلاق 30 جون کے بعد ہو گا۔ تاہم، نئی پالیسی کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حکومت پنجاب صحت کارڈ مریم نواز