اسلام آباد بلدیاتی انتخابات معاملہ، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021ء میں مکمل ہوگئی تھی۔ قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔