کراچی:

 کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔

 ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا بنایا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔

بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی جبکہ پولیس ٹیم گرفتار ملزمان سے پیر آباد اور سعود آباد تھانے میں درج مقدمات کے بارے میں اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا جائے گا۔

بنائی گئی ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو مدد کے لیے ٹیم میں شریک کر سکتی ہے جبکہ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے 3 فروری کو اپنی پیش رفت سے متعلق رپورٹ کراچی پولیس چیف کو بھی پیش کریں گے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی ڈی ا ئی جی

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد:

مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق جنوبی اور وسطی پاکستان میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، سندھ، پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 سے 28 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، خیرپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں 24 سے 26 جولائی کے دوران لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آبا، بہاولپور، رحیم یار خان اور دیگر وسطی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ آندھی، تیز ہواوٴں اور آسمانی بجلی سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسیات نے ہدایت کی کہ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسان موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں ترتیب دیں، مویشی پال حضرات حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار منیب بٹ اغوا برائے تاوان کیس کا ڈراپ سین
  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک