حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکراتی عمل ختم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار(اردو نیوز) کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاون ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں،،تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماوں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ صدر کو ان کی سزا معافی کی سفارش کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں،حماداظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے.
حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھےpic.twitter.com/Qrl4C5oLjo
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی اور لڑکا قتل
مزید :