ایس ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کیلیے تعریفی سرٹیفکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کے لیے افسران کو درخواست دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے، چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے، مزاحمت پر قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی ٹیم نے قتل اور چوری کے کیس کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تمام تکنیکی و خفیہ اطلاع کے ذریعے نہ صرف ٹریس کیا، البتہ واردات میں ملوث دونوں ملزمان فیضان اور ارسلان کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر بنگلے کے مالکان اور فوتی کے ورثا بھی موجود تھے جنہوں نے حیدرآباد پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی، ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او ایس پی
پڑھیں:
متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
اسلام آباد:دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔