زرداری 5 سے 8 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، صدر شی سے ملاقات شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا 4 روزہ دور چین کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت 5 سے 8 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ صدر مملکت چین میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔