Al Qamar Online:
2025-11-03@19:33:40 GMT

یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیوں کا پیکیج تیار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیوں کا پیکیج تیار کرلیا

یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ او سلیوان نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا سولہواں پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ ڈیوڈ او سلیوان نے روس یوکرین جنگ چھڑنے کے بعد سے چوتھی بار قزاقستان کا دورہ کیا اور دارالحکومت آستانہ میں اپنے رابطوں کے بعد پریس بریفنگ دی۔ قزاقستان کے حکام کے ساتھ اہم پیش رفت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اوسیلیوان نے کہا کہ یورپی یونین کا روسی فیڈریشن کے ساتھ قزاقستان کے سرکاری تجارتی تعلقات میں مداخلت یا ان میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اوسیلیوان نے تشویش کا اظہار کیا کہ کاروباری دنیا کے کچھ نمایندے پابندیوں سے بچنے کے لیے قزاقستان کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب اسٹونیا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک کے تعاون سے گشت کو تقویت دے کر بحیرہ بالٹک میں زیر آب کیبل کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔ ہانو پیفکور نے خصوصی انٹرویو میں حالیہ سلسلہ وار واقعات پر اظہار خیال کیا جن میں بحیرہ بالٹک کی تہ پر بجلی اور مواصلاتی کیبل کو نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شبہہ ہے کہ اسکے ذمے دار روس کے شیڈو فلِیٹ کے جہاز ہیں۔ یہ بحری بیڑا مبینہ طور پر مغربی ممالک کی پابندیوں سے بچتے ہوئے روسی خام تیل کی ترسیل کرتا ہے۔ حکام اس بات پر سنجیدگی سے بحث کر رہے ہیں کہ اس نوعیت کے حملوں کو روکنے کے لیے وہ کیا کر سکتے ہیں۔نقصان پہنچانے والے روسی جہازوں کو ذمے داری قبول کرنی ہو گی اور معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اصرار پر بھی تبصرہ کیا کہ ناٹو کے رکن ممالک دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھا دیں۔ پیفکور نے کہا کہ مغربی ممالک نے اپنے دفاعی بجٹ میں اتنا اضافہ نہیں کیا کہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے سے روکا جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نے کہا

پڑھیں:

PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

طویل انتظار کے بعد وہ لمحہ آیا جب پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کرنے کی تقریب ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی۔ جس میں پورے ملک سے CBA سینٹرل کونسل کے اراکین کے ساتھ ساتھ یونین کے ریجنل رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہال اپنی گیلری سمیت کارکنان سے بھرا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 2023 میں ریفرینڈم کے ذریعے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان نے اجتماعی سودا کاری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک مذاکرات ، تنازعات ، NIRC کی ثالثی پھر مذاکرات اور پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری۔ ان تمام مراحل سے گزر کر دونوں فریق آج اس تاریخی مرحلے پر پہنچے تھے۔ صبح سے یونین لیڈرز مرکزی یونین آفس میں جمع ہورہے تھے۔ نعروں کی گونج میں سیکرٹری جنرل
حافظ لطف اللہ خان ،صدر ضیاء الدین اور چیئرمین سردار اورنگزیب اپنی سنٹرل کونسل ارکان اور سیکڑوں حمایتیوں کے ہمراہ آڈیٹوریم میں داخل ہوئے۔ وہاں پر موجود لوگوں نے یونین لیڈرز کا پرتپاک استقبال کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز محمد فرقان سر انجام دے رہے تھے۔ تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تقریب سے مینجمنٹ کی طرف سے ایڈوائزر ٹو پی ٹی سی ایل پریزیڈنٹ مظہر حسین، گروپ ایچ آر چیف عمر فرید، وائس پریذیڈنٹ آئی آر عمران فضل نے خطاب کیا جبکہ CBA کی طرف سے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان، صدر ضیاء الدین اور چیئرمین سردار اورنگزیب نے خطاب کیا۔ اس کے بعد دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ مینجمنٹ کی طرف سے وائس پریذیڈنٹ آئی آر عمران فضل اور سیکرٹری جنرل CBA حافظ لطف اللہ نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے اور فائلز کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر CBA کے رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم ملازمین کی بہتری کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

وحید حیدر شاہ گلزار

متعلقہ مضامین

  • روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی