بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کم از کم 8 میچز فکسنگ کی زد میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم 8میچز فکسنگ کی زد میں آگئے۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کونتائج میں گڑبڑ محسوس ہوئی ہے، اس کا شبہ ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں بھی کیا گیا، مقامی میڈیا نے چند ایسی دستاویز دیکھیں، جس میں اے سی یو 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان 10 مشتبہ پلیئرز میں سے 6بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، 2 نئے پلیئرز جبکہ 2 غیرملکی پلیئرز بھی حکام کے ریڈار پر ہیں، میڈیا نے مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے۔
حکام کے مطابق ان میچز میں بولرز نے 3 لگاتار وائیڈز اور بڑی نوبالز بھی کی ہیں، مشتبہ پلیئنگ الیون، درمیانی اوور میں سست بیٹنگ کو بھی نوٹ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔