نشے کی حالت میں وائرل ویڈیو پر معمر رانا کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اپنی فلم پریمیئر کے موقع پر غیر معمولی حالت میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ہے۔
اداکار معمر رانا گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اس انداز میں نظر آئے تھے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نشے میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
پریمیئر کے موقع پر بنائی گئی اداکار کے لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی تھی، جس میں انہیں غیر معمولی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔ لیکن اب اداکار کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اداکار معمر رانا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ وائرل ویڈیو پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں یا میرے بارے میں لکھتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
View this post on InstagramA post shared by Anokhay (@anokhay.
معمر رانا نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کی کسی بھی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، میں خوش ہوں کہ کیوں کہ میرا اللّٰہ مجھے سے خوش ہے۔
واضح رہے کہ نوے کی دہائی کے مقبول اداکار نے اب بھی کھل کر یہ نہیں بتایا کہ فلم پریمیئر میں ان پر شراب کے نشے میں ہونے کی جو قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اس کی اصل حقیقت کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائرل ویڈیو حالت میں ویڈیو پر
پڑھیں:
عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی، اسی دوران احمد کی طرف سے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی گئی، ننھے عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ان کی یہ آخری ویڈیو اب سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، جس پر صارفین کی جانب سے عمر شاہ کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پاکستان کے مشہور ننھے سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کرچکے ہیں، احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ خبر سامنے آئی، اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا، عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کریں‘۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ’عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوئی اور اس دوران پھیپھڑوں میں پانی بھرگیا جس کے نتیجے میں سانس کی نالی میں رکاوٹ کی وجہ سے گزشتہ رات عمر شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے‘، اس سے پہلے گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں میں موتیا کی وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔