پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے رچرڈالنگورتھ، ڈیوڈ بوناور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی تین ملکی او ڈی آئی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 10 فروری کو ہونے والے میچ کی میزبانی ’قذافی اسٹیڈیم‘ کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔آصف یعقوب اور مائیکل گف پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا رچرڈ النگورتھ کے ساتھ جمعہ 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ون ڈے سیریز آن فیلڈ
پڑھیں:
اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اےڈی بی نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کیلئے 33کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کردی، سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کےلیے مشروط نقد منتقلی فراہم کیجائے گی۔
امدادی رقم سے بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کیلئے صحت کی خدمات شامل ہیں۔
وسطی اور مغربی ایشیاکواب بھی ترقیاتی تفریق اورسماجی بہبود کے چیلنجز کا سامناہے، افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو بلند غربت جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان ممالک کو ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے مسائل درپیش ہیں۔
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
مزید :