ٹانک، مغوی ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ڈی آئی خان:
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایف سی کے مغوی تین اہلکاروں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
خیبرپختوںخوا پولیس نے بتایا کہ ضلع ٹانک کے علاقے چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی چنی مچن سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے حوالے سے پولسی نے بتایا کہ علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چنی مچن میں لاپتا ہونے والے تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس نے بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے اغوا میں کون ملوث تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا
متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو ایف 10 مرکز سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے اٹھا کر جی 14 میں واقع ایک مکان میں لے جایا گیا۔
اس نے بتایا کہ گھر پہنچ کر اس شخص نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسے مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اسے مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ملزمان نے آدھا تولہ سونے کے زیورات ایک موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔