Islam Times:
2025-07-26@13:59:00 GMT

بلوچستان حکومت کیجانب سے آئندہ سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

بلوچستان حکومت کیجانب سے آئندہ سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع

سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے مطابق تین فروری سے آئندہ سال کے بجٹ کے سلسلے میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام محکموں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تین فروری سے صوبائی محکموں کی جانب سے بجٹ تجاوز دینے کیلئے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ دس کھرب روپے تک متوقع ہے۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تمام محکموں سے بجٹ تجاوز لی جا رہی ہیں۔ جس کیلئے میٹنگز کا سلسلہ تین فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ ان تجاوز کی روشنی میں بجٹ تیار کیا جائے گا۔ عمران زرکون نے بتایا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت باقاعدگی سے رقم مل رہی ہے۔ تاہم صوبے کو کم و بیش 100 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ جن میں پی پی ایل کی جانب سے سوئی گیس رائلٹی کی مد میں 60 ارب روپے اور زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی مد میں وفاقی حکومت نے 39 ارب روپے شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹوں نے والدکی رہائی کیلئے مہم شروع کر دی( ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات )

رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا
بانی کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی، عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان پر 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا، دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آ چکے ہیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر آصف محمود سے بھی ملاقات کی، وہ امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نائب چیٔرمین ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیٔر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان پر بے حد فخر ہے جو اپنے والد سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے گرینل کو انصاف اور اصولوں کا ساتھ دینے پر سراہا اور عمران خان کی رہائی کے لیے اتحاد پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے کا فیصلہ
  • سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
  • تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما  
  • عمران خان کے بیٹوں نے والدکی رہائی کیلئے مہم شروع کر دی( ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات )
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی