سپر ہائی وے: خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ سائٹ سپرہائی وے شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر عبد الشکور نے بتایا کہ مقتولہ کا بائیو میٹرک بھی کرایا گیا تھا تاہم اس میں بھی شناخت کے حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔
مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش تشدد زدہ تھی جبکہ اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔ تاہم۔ اس حوالے سے فلیٹ سے شواہد حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔