صدر زرداری کی شہید میجر حمزہ اسرار کے گاؤں آمد، فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد + کلر سیداں(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) صدر آصف زرداری میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور میجر حمزہ اسرار شہید کو وطن کے لئے خدمات اور عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر آصف زرداری نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ صدر مملکت میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میجر حمزہ اسرار شہید
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بعد ازاں حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔