کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں گزاریں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے ہیں۔ ٹرمپ نے کینیڈین حکام کو آگاہ کیا کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹیرف عائد

پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار

سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • متنازع اینٹی ٹیرف اشتہار: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
  • اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار