“سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر برائے کھیل نے متنازع بیان دیکر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر سردار محمد بخش مہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دی، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم تک جانے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی بیٹھے رہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر فینز نے صوبائی وزیر کھیل کے بیان کو سیاسی ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوائنٹس اسکورنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر محمد وسیم کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری اور اس متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقنینی بناتا ہے کہ ٹیم کو بہترین ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر کامیابی کا سلسلہ جاری رہے۔