وزیرداخلہ کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس دفعہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور پہنچے تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے صوبائی صدر کا استقبال کیا، پشاور سے ارکان اسمبلی بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔
اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آج اجلاس بلایا ہے، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگری تھی، پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بھی ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، صوابی احتجاج سے متعلق وزیراعلی سے الگ ملاقات ہوگی، آج اجلاس میں وزیراعلی کو مدعو نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو اس لئے مدعو نہیں کیا کیونکہ ان کے پاس پہلے سے بہت ذمہ داریاں ہیں، ہماری قیادت پہلے اداروں سے رابطے میں تھی، کابینہ میں تبدیلی وزیراعلی کی ذمہ داری ہے، میرا حکومتی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔
جنید اکبر نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور ہورہا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو ہدایات دیں، اس پر عمل ہوگا۔
قبل ازیں پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا، پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہوگا، اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی و پارٹی رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 8 فروری کو صوابی جلسے کی تیاریوں کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی، جنید اکبر کا موٹروے ٹول پلازے پر کارکنوں کی جانب سے استقبال بھی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے ساتھ
پڑھیں:
اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا
متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو ایف 10 مرکز سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے اٹھا کر جی 14 میں واقع ایک مکان میں لے جایا گیا۔
اس نے بتایا کہ گھر پہنچ کر اس شخص نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسے مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اسے مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ملزمان نے آدھا تولہ سونے کے زیورات ایک موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔