Express News:
2025-09-18@12:58:00 GMT

متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیل کی پیداواری ممالک کی تنظیم سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور پیداوار بڑھانے کی اپیل کسی کام نہ آئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے فی لیٹر کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں اب پیٹرول 2.74 درہم فی لٹر (208 روپے) میں ملے گا جو گزشتہ ماہ 2.

61 درہم تھا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 2.68 فی لٹر کو بڑھا کر اب 2.82 درہم (214 روپے 18 پیسے) مقرر کردی گئی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں کو عالمی قیمتوں سے 2015 سے ہم آہنگ کرنا شروع کیا گیا تھا۔ 

رواں برس کے آغاز پر ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

دبئی میں ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے، صبح 6 سے 10 بجے تک اور شام 4 سے 8 بجے تک ٹول فیس 6 درہم (تقریباً 456 پاکستانی روپے) وصول کی جائے گی۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کی قیمتوں میں

پڑھیں:

ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

ثمرہ فاطمہ: ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کا پروگرام مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ ایک ماہ میں رجسٹریشن کا اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔

حکومت پنجاب کے "گرین کریڈٹ پروگرام" کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹر کروانے والے صارفین کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ صارف کو 6 ماہ میں کم از کم 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے اس کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مطلوبہ فاصلہ طے ہونے پر دوسری قسط کی مد میں مزید 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں یعنی مجموعی طور پر ایک ای بائیک استعمال کرنے والے کو 100,000 روپے کی سبسڈی یا مالی مدد ملتی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اب تک 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1,248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔ 

حکومت کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای بائیکس کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کے خرچ سے بچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی