— فائل فوٹو 

اسلام آباد پولیس نے جنوری میں گرفتار کیے گئے جرائم پیشہ افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق جنوری میں 2 ہزار637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان ملزمان سے 24 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے کیپیٹل پولیس نے 2024ء میں 24ہزار سے زائد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا

پولیس نے بتایا کہ جنوری میں سنگین جرائم میں ملوث 99 گینگز کے 228 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 205 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔

پولیس نے بتایا کہ جنوری میں 371 اشتہاری، مفرور اور عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گرفتار کیا گیا کو گرفتار کیا اسلام ا باد جرائم پیشہ پولیس نے

پڑھیں:

کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

فائل فوٹو

کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے