وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔

اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے ہیں دفاع ہم نہیں کریں گے، ہمیں نا نعوذ باللہ سیرت پر چل رہے ہیں، خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو، پورا ٹولا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم کہتے تھے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، یہ توشہ خانہ سے چیزیں چوری کررہے تھے، کہا گیا ہے کہ تین سو ڈالر سے زیادہ کی چیز نہیں لے سکیں گے، اگر وزیر اعظم چیزیں بیچ دیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شفافیت کے کارنامے کررہا ہے، یہ سڑک اس وقت کیوں نہ بنی جب کہتے تھے ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں، جو وعدے کیئے ہیں وہ پورے کررہے ہیں، جب بھی تعمیر و ترقی ہوئی ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ان کے دور میں کام نہ ہوا کیونکہ یہ لوگ پیسے کمانے میں لگے ہوئے تھے کیش اکھٹا کررہے تھے، ڈیلیں کررہے تھے، ہم نے وعدہ کیا تھا اس حلقے کو مثالی بنائے گے، ہم بین القوامی سطح پر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑتے ہیں، ٹاؤن شپ کا علاقہ ایک مثالی علاقہ بنے گا، شہباز شریف ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی، وعدہ کیا تھا پبلک سیکرٹریٹ بھی کھلے گا آپ کے درمیان بھی رہے گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کرنا پڑا کرے گے، پنگی گوگی اور کپتان لوٹ کے کھاگئے پاکستان، ان کو تو فکر ہی نہ تھی، آپ کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے کام دے گے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہداء کی بے حرمتی کرتے ہیں، ہم تو شہداء کی تعظیم کرنے والے لوگ ہیں، یہ پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

  وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات

اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.

دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع  ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان  وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.

دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: شہباز شریف
  • شہباز، بہترین، اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے خوش