حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں ولادت با سعادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد باقر گھلو نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ امت محمدیہ کیلئے محبت اور وحدت کا پیغام ہے، شہید کربلا محسن انسانیت اور محافظ دین اسلام بھی ہیں۔ انہوں نے کہا امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی وجہ سے آج ہمیں قرآن اور اذان ملی ہے اور ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، تو یہ سب کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول، جگر گوشہ علیؑ و بتولؑ تیسرے تاجدار امامت حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میں میلاد مسعود کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، چراغاں کیا گیا اور اہل ایمان محبان اہلبیت و عاشقان مصطفی نے ایک دوسرے کو ولادت محسن انسانیت پر مبارکبادیں بھی پیش کیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلان کے مطابق مدارس دینیہ میں عام تعطیل کی گئی۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کو ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں سجایا گیا۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں ولادت با سعادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد باقر گھلو نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ امت محمدیہ کیلئے محبت اور وحدت کا پیغام ہے، شہید کربلا محسن انسانیت اور محافظ دین اسلام بھی ہیں۔
انہوں نے کہا امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی وجہ سے آج ہمیں قرآن اور اذان ملی ہے اور ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، تو یہ سب کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 شعبان مدینہ منورہ میں جنت کے سردار کی آمد ہے، جنہوں نے امت کی شفاعت کرنی ہے۔ مولانا باقر گھلو نے کہا دنیا کا دستور ہے کہ اولاد، باپ اور دادا پر ناز کرتی ہے، جبکہ حسین وہ شخصیت ہیں کہ جن پر خود سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناز کرتے ہیں۔ سردار الانبیاء کی زبان مبارک سے حدیث ہے کہ حسینؑ ہدایت کا چراغ اور کشتی نجات ہیں، گویا رسول(ص) فرما رہے ہیں کہ میرے حسینؑ سے متمسک ہو جاؤ تمہیں ہدایت اور نجات مل جائے گی۔ علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کا یوم ولادت 4 شعبان کو منایا جائیگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام کی نے کہا
پڑھیں:
پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پنجاب میں امن وامان کےقیام کے لیےلاؤڈ اسپیکرایکٹ سختی سےنافذ کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نفرت اور اشتعال انگیزی روکنے کے لیےسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اورڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب نےیہ بھی واضح کردیاکہ فتنہ پرست اورانتہاپسند سوچ والے عناصر کےعلاوہ کسی مذہبی جماعت پر پابندی نہیں۔
مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کےمطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں،مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی حکومت مکمل سرپرستی کرے گی ۔
چین نے ٹک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی
امن وامان سے متعلق غیرمعمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت،جھوٹ،اشتعال پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ حرکت میں آئےگا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپرنفرت انگیز موادکی نگرانی کیلئے سپیشل یونٹس بھی فعال کردیےگئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کردیا کہ پنجاب امن کا گہوارہ ہے،صوبے کو انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔
سرگودھا: سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی