حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
حسن بلال ہاشمی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے ایم فل کے طلبعلم ہیں۔ اراکین جمعیت نے حسن بلال ہاشمی کو دوسری بار ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال اجتماع ارکان میں اپنی قیادت کا انتخاب کرتی ہے۔ اجتماع کے آخری روز سیکرٹری جنرل اور صوبائی ناظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات میں جاری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی اجتماع میں حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔ ارکین جمعیت نے ووٹنگ کے ذریعے حسن بلال ہاشمی کو سیشن 2025-26ء کیلئے ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا۔ انتخاب کا عمل گجرات میں جاری 72ویں سالانہ اجتماع ارکان میں کیا گیا۔ حسن بلال ہاشمی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے ایم فل کے طلبعلم ہیں۔ اراکین جمعیت نے حسن بلال ہاشمی کو دوسری بار ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال اجتماع ارکان میں اپنی قیادت کا انتخاب کرتی ہے۔ اجتماع کے آخری روز سیکرٹری جنرل اور صوبائی ناظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ کا انتخاب
پڑھیں:
کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظاہروں پر 80 طلبا کو بےدخل کردیا
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ مظاہروں پر 80 طلبا کو یونیورسٹی سے بےدخل کردیا ۔
کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہروں سے تعلیمی عمل متاثر ہوا، قواعد کی خلاف ورزی پر طلبا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی طلبا کے تعلیمی ڈگریاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ طلبا کو 3 سال تک کورسز سے معطلی کی سزا بھی سنادی گئی ۔
طلبہ تنظیم کا مؤقف ہے کہ سزائیں غیرمعمولی ہیں، ماضی میں طلبا کو اس طرح سزا دینے کی نظیر نہیں ملتی، یہ ماضی کی مثالوں سے کہیں زیادہ سخت ہیں۔
یونیورسٹی کا تعصبانہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد طلبہ نےاعلان کیا ہے کہ فلسطینی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے، دباؤمیں نہیں آئیں گے۔
2024 میں کولمبیا کیمپس پر قائم فلسطین حمایتی کیمپوں نے عالمی تحریک کو جنم دیا تھا، کولمبیا نے نیویارک پولیس کو کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی جسکے بعد طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے مئی 2025 میں امتحانات کے دوران بٹلر لائبریری پر قبضے کو جواز بناکر سزائیں دی گئی ہیں۔