موبائل فون مارکیٹ کے تاجر کا قتل، تفتیشی حکام نے معاملہ پُراسرار قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی میں موبائل فون مارکیٹ کے تاجر آصف کمال کے قتل کا معاملہ تفتیشی حکام نے پُراسرار قرار دیدیا۔
صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن (کمیڈا) منہاج گلفام نے کہا کہ لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش سی ویو سے ملی ہے۔
صدر کمیڈا نے کہا کہ آصف کمال گھر سے موبائل مارکیٹ کےلیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے، جن کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔
منہاج گلفام نے مزید کہا کہ آصف کمال کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
اس معاملے پر تفتیشی حکام نے کہا کہ آصف کمال کے قتل کا معاملہ پُراسرار ہے، فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیشی حکام نے مزید کہا کہ آصف کمال کے موبائل فون کی آخری لوکیشن ابراہیم حیدری کی ٹریس ہوئی، فون سے آخری مرتبہ جس نمبر پر بات ہوئی وہ خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کال اغوا کے دن 29 جنوری کی دوپہر کو کی گئی تھی، مذکورہ نمبر جس خاتون کے نام پر ہے اس کے بھائی کا بیان لیا گیا تھا، خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ خاتون بات چیت نہیں کرسکتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ ا صف کمال تفتیشی حکام نے ا صف کمال کے
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔