چین کے سفری رش کی موٹر سائیکلوں سےسی919 طیاروں کی جانب منتقلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
چین کے سفری رش کی موٹر سائیکلوں سےسی919 طیاروں کی جانب منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
گوانگ ژو(شِنہوا) اپنی آخری ترسیل مکمل کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور ژو چھیانگ بہار تہوار کی تقریبات کے لئے گھرجانے کی غرض سے پرواز سی زیڈ 8233 میں سوار ہوا۔وہ چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 طیارے میں اپنے پہلے سفر کے لئے بےتاب تھا۔
چین اس وقت اپنے سالانہ 40 روزہ بہار تہوار کے سفری رش کے درمیان میں ہے جو چھون یون کہلاتا ہے۔اس عرصے میں کروڑوں لوگ خاندان کے ساتھ ملنے کے لئے سفر کرتے ہیں۔
ملک کی ایئر لائنوں چائنہ ایسٹرن،ایئر چائنہ اور چائنہ سدرن کی جانب سے اپنے فضائی بیڑوں میں سی 919 طیارے شامل کئے جانے کے بعد مقامی طور پر تیار کردہ یہ طیارہ چھون یون میں شامل ہوگیا ہے۔اس سال اس طرح کے 16 طیارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال کے چھون یون کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی جو ممکنہ طور پر نیا ریکارڈ ہوگا۔
ژو کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس جب بہت سے لوگ سرد موسم میں موٹر سائیکلوں پر گھر جاتے تھے،اب اکثر لوگ ہائی سپیڈ ٹرینوں یا طیاروں کے ذریعے سفر کا انتخاب کرتے ہیں۔
ایک دہائی قبل تک دریائے پرل طاس کے ساتھ واقع معاشی مرکز سے گوانگ شی،گوئی ژو،یوننان اور سیچھوان کے افرادی قوت کے برآمدی علاقوں کی جانب موٹر سائیکلوں پر سوار پردیسی محنت کشوں کے سفر کا منظر عام تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلوں کی جانب
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
ریاض (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے ، اپنے ملک کی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے مہمان وزیراعظم کے طیارے کا فضا میں استقبال کیا ۔
تفصیل کے مطابق استقبال کے بعد F-15 طیاروں کے حصار میں مہمان وفد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، اس تاریخی اور شاندار استقبال پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔