اے سیکشن پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اے سیکشن پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ کیش رقم 7 لاکھ روپے برآمدتھانہ A-سیکشن ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت امجد اور عامر کے نام سے ہوئی مورخہ 2025-01-19 کو تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 7 کے رہائشی معاز زبیر کے گھر چوری کی واردات ہوئی چوری کی اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر21/2025زیر دفعہ 380,381 ،414 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوری کی
پڑھیں:
سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے نام سے ہوئی۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کیلئے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نور زادہ اور حضرت عثمان کے بھائی پہلے ہی خوارج کے نیٹ ورک میں مارے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔