حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ڈیجیٹل کرنسی پر تبادلہ خیال کیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد کے بلیوارڈ مال میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں سائٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری رافع قریشی، ڈپٹی منیجر عادل ظہور، اسسٹنٹ منیجر صبغت اللہ نوناری، بلیوارڈ مال کے مارکیٹنگ ہیڈ رفیع کریمی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے محمد مالک شامل تھے۔میٹنگ کا مقصد سائٹ ایریا میں کاروباری اداروں کے درمیان لین دین کا معاملہ ڈیجیٹل کرنسی پر منتقل کرنا تھا۔ ڈیجیٹل کرنسی پر منتقلی سے، کاروبار میں مثبت کارکردگی، شفافیت اور کم لاگت سے بزنس مین طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ یہ اقدام تجارتی طریقہ کار میں ڈیجیٹل کرنسی کی تبدیلی کو آگے بڑھانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے، جس سے تجارتی لاگت کو کم کرنے، سرحدی کنٹرول کو بڑھانے اور عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریگا۔مارکیٹنگ ہیڈ رفیع کریمی کا کہنا تھا کی ۰۹ فیصد کاروبار جو بلیوارڈ میں موجود ہیں وہ ڈیجیٹل کرنسی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اور یقین دلایا کی باقی کا ۰۱ فیصد بھی جلد ڈیجیٹل کرنسی پر منتقل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے وائس چیئرمین احسن معید شیخ نے کہا کے توقع ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے سے مقامی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل کرنسی پر
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔