Jasarat News:
2025-04-26@03:46:45 GMT
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے دفاتر میں عوامی مسائل سنے ،ایس ایس پی اظہر خان مغل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر اور تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے عوام کے درپیش مسائل سننے کے لیے احکامات جاری کردیے، اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، سائلین کے مسائل حل نہ کرنے پر متعلقہ تھانے دار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے کے ساتھ پیش آئیں ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری سکھر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکھر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔