کرم، مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیئے، فریقین کا دوسرا امن جرگہ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)کرم میں بنکرز مسماری کا سلسلہ جاری جبکہ فریقین کے درمیان امن جرگے دورسرا دور آج ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔ اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیئے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری ہیں۔
دوسری جانب ضلع کرم قیام امن کے لیے فریقین کا دوسرا جرگہ آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فریقین کے مابین اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی تھی، جس کے بعد آج کے جرگے میں دونوں فریق شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے سمیت امن و امان پر بات ہوئی تھی۔ جرگے کے دوسرے دور میں قیام امن پر تفصیلی بات چیت اور عمائدین کو قریب لانے کی کوشش ہوگی۔
پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش،ایک شوگر ڈیلر لاہور اور دوسرا کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔
ذرائع کے مطابق شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے ۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اور ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا کر 167 روپے کلو کرنے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔
نشے کی لت میں پڑنے والے ظالم باپ نے 6ماہ کے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا
مزید :