---فائل فوٹو

شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان

کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکان

کراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں  آج کم سے کم درجۂ حرارت 13.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمال کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔

آج شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود

ادھر خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں موسم سرد و خشک ہے جبکہ  مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختون خوا کے میدانی اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فی صد ریکارڈ ہوا ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق پشاور میں فضائی آلودگی 260 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے پشاور میں

پڑھیں:

مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔

توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔

کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر
  • مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا