ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دُلہا دُلہن جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دُلہا دُلہن جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا،بارات صوبہ سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، قومی شاہراہ پر ہونے والے اس ٹریفک حادثے میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف صوبہ سندھ میں لاڑکانہ کے قریب بھی ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے، یہ واقعہ موہنجودارو کے قریب گاؤں ڈھنڈ میں پیش آیا، جہاں ٹریکٹر بے قابو ہو کر پانی کے تالاب میں الٹ جانے سے ایک 50 سالہ خاتون زرینہ، 10 سالہ بچی بسمہ، 14 سالہ نوجوان ماجد اور عبداللہ کیریو جاں بحق ہو گئے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ تھانہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے پانی کے تالاب میں اتر کر زخمی بچی کو زندہ بچا لیا، پولیس اہلکار ایس ایچ او ایئرپورٹ نے بچی کو پانی سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کیا، اس کے علاوہ پولیس نے دیگر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کاندھوں پر اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا اور ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال میں نعشوں اور زخمیوں کو داخل کرایا گیا جب کہ حادثے میں زخمی بچی کی حالت بعد ازاں بہتر بتائی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر سے اس قانون پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں کہ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف براہِ راست ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت دینے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز میں مزید کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بآسانی لائسنس کی سہولت میسر آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو قانون کی پابندی پر مجبور کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ایف آئی آر بغیر لائسنس گاڑی گاڑی ضبط وفاقی دارلحکومت وی نیوز