ویوو X200 Pro پاکستان میں 200MP ZEISS APO Telephoto Camera اور Dual Flagship Chip کے ساتھ متعارف کروا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ، ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید فلیگ شپ سمارٹ فون X200 Pro کو متعارف کروا دیا ہے۔ ویووX200 Pro جدید ٹیلی فوٹو صلاحیتوں، بہترین کارکردگی، اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، محمد زوہیر چوہان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، "ویووX200 Pro کواُن صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں بہترین کی تلاش میں ہیں۔
(جاری ہے)
"
ویوو X200 Pro میں vivo ZEISS Co-engineered Imaging System کی مدد سے طاقتور ہارڈویئر اور جدید سافٹ ویئر کو یکجا کیا گیا ہے۔
4-inch sensor اور floating periscope system کی مدد سے یہ سمارٹ فون دور کے مناظر کو حقیقی رنگوں اور شفافیت کے ساتھ تصویر میں محفوظ کرتا ہے۔مزید ZEISS APO Color Correction اور ZEISS T* Coating تصاویر کے رنگوں کی درستگی اور شفافیت کو بہترین بنادیتی ہیں۔
200 MP Resolution کے زبردست ریزولوشن کے ساتھ، ویووX200 Pro ٹیلی فوٹو کی متعدد خصوصیات پیش کرتا ہے، جن میں Telephoto Portrait, Telephoto HyperZoom, Telephoto Macro, Telephoto Nightscapes, Telephoto Sunset شامل ہیں۔ یہ صلاحیتیں صارفین کو مختلف مناظر میں حیرت انگیز تفصیلات کے ساتھ دور دراز کے موضوعات کی بہترین تصاویر لینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
مزید براں، یہ سمارٹ فون K HDR Cinematic Portrait Video4 فنکشن کے ساتھ آتا ہے، جو روشنی کے ہر حال میں حیرت انگیز ویڈیو ریکارڈنگ کو ممکن بناتا ہے۔ fps Slow Motion120 اور 4K 60 fps HDR Dolby Vision Video Recording کے ساتھ، یہ سمارٹ فون ہر منظر میں بہترین ویڈیو معیار فراہم کرتا ہے۔
ویوو X200 Pro میں MediaTek Dimensity 9400 کا فلیگ شپ پلیٹ فارم موجود ہے جو V3+ Imaging Chip کے ساتھ اعلیٰ فوٹوگرافی اور طاقتور کارکردگی مہیا کرتا ہے۔
بیٹری کے حوالے سے، ویووX200 Pro جدید rd-Gen Silicon Anode Technology3 کے ساتھ mAh 6000 بیٹری پیش کرتا ہے جو W FlashCharge90 اور 30W Wireless FlashCharge کے ساتھ فوری چارج ہوجاتا ہے۔
ویوو X200 Pro اپنی 2160 Hz High-frequency PWM dimming ٹیکنالوجی سے سکرین کے فلیکرنگ کے مسئلے کو حل کرتا ہے، جس سے ڈسپلے کی وضاحت، بیٹری کی بچت، اور پائیداری میں بہتری آتی ہے، جبکہ Smart Eye Protection فیچرز آئی کیئر اور رنگوں کی درستگی کو بہتر بناتے ہیں۔
ویوو X200 Pro میں Google AI کا استعمال کیا گیا ہے، اس سمارٹ فون میں Google Gemini شامل ہے، جو ایک assistant AI ہے جس کا مقصد تخلیقی صلاحیت کو بڑھانا ہےجیسے ای میل لکھنا، ایونٹس پلان کرنا، اور نئی چیزیں سیکھنے کی مواقع تلاش کرنا۔
اس کے علاوہ، AI Note Assist، AI Transcript Assist، اور Circle to Search جیسے فیچرزصارفین کو آسانی سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ویوو X200 Pro میں فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے AI Erase، AI Photo Enhance، اور Shadow Removal جیسی جدیدخصوصیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ویوو X200 Pro میں Funtouch OS 15 آتا ہے جو جدید ڈیزائن، بہتر سیکیورٹی ، اور طاقتور کارکردگی کے ساتھ بہترین تجربہ پیش کرتا ہے۔
اس کا دلکش ڈیزائن Equal-Depth Quad Curved Display اور Sunburst Ring کے ساتھ ایک آرام دہ گرفت پیش کرتا ہے، اور یہ Cosmos Black اور Titanium Gray جیسے شاندار رنگوں میں دستیاب کیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویووX200 Pro نے مشہور یوٹیوبر اور ٹیک انفلوئنسر Mrwhosetheboss کی طرف سے تین ایوارڈز جیتے ہیں۔ X200 Pro کو اس کی بے مثال جدت اور کارکردگی کے لیے Best Camera, Best Battery, اور Overall Champion 2024 کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا X200 Pro سمارٹ فون پاکستان بھر میں 329،999 روپے کی قیمت پر4 فروری 2025 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 11 فروری 2025 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو X200 Pro کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا X200 Pro سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فراہم کرتا ہے یہ سمارٹ فون پیش کرتا ہے صارفین کو فراہم کی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
چینی کمپنی بی وائی ڈی کا 2026 تک پاکستان میں اسمبل شدہ الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں اسمبل کی گئی اپنی پہلی گاڑی متعارف کروائے گی۔
رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کے روز اس حوالے سے اعلان کیا جس کا مقصد پاکستان اور خطے میں بڑھتی ہوئی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنا ہے۔
بدھ کے روز روئٹرز کو بی وائی ڈی پاکستان کے سیلز اور سٹریٹجی کے نائب صدر دانش خالق نے بتایا کہ یہ پلانٹ اپریل سے کراچی کے قریب زیر تعمیر ہے، جو بی وائی ڈی کمپنی اور میگا موٹر کمپنی مل کر تعمیر کر رہے ہیں۔ میگا موٹر کمپنی، حب پاور کی ذیلی کمپنی ہے۔
نائب صدر برائے سیلز و اسٹریٹجی نے بتایا کہ پلانٹ ابتدائی طور پر ڈبل شفٹس میں سالانہ 25 ہزار یونٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ تاہم انہوں نے پلانٹ کی مکمل پیداواری صلاحیت یا بڑے پیمانے پر پیداوار کے آغاز کی تاریخ پر وضاحت نہیں کی۔
دانش خالق کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں پلانٹ درآمد شدہ پرزوں کو اسمبل کرے گا جبکہ غیر الیکٹرک اجزاء کی کچھ مقامی پیداوار بھی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں صرف پاکستانی مارکیٹ کے لیے گاڑیاں تیار کی جائیں گی، تاہم مستقبل میں خطے کے دیگر رائٹ ہینڈ ڈرائیو ممالک کو برآمدات بھی ممکن ہیں بشرط یہ کہ فریٹ لاگت اور تجارتی حالات سازگار ہوں۔
بی وائی ڈی نے مارچ 2025 میں پاکستان میں درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی شروع کی تھی۔ دانش خالق نے فروخت کی درست تعداد تو نہیں بتائی، لیکن کہا کہ چند سو گاڑیوں کی فروخت کمپنی کے اندرونی اہداف سے 30 فیصد زیادہ رہی۔
پاکستان میں پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں ایک زیادہ عملی انتخاب بنتی جارہی ہیں، کیونکہ ملک میں مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کی شدید کمی ہے۔
Post Views: 3