لاہور؛ بہنوئی کو قتل کرنے والا سالا اور شریک جرم بھتیجا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور:
بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے اور شریک جرم اس کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں شہری محمد اقبال کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع واردات ہی سے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں طالب حسین اور اس کا حقیقی بھتیجا مظہر شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑےکی بنا پر محمد اقبال کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول محمد اقبال ملزم طالب حسین کا بہنوئی تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
افسران کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو قتل
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔