8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کراسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں، ہم نے چمن بارڈر اور پشین میں جلسے کیے، لوگوں نے بانئ پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں، 18 ایف سی جوان شہید ہوئے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے سرکاری افسران بغیر سخت سیکورٹی روڈز پر نہیں آسکتے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت کا حکم بھی نہیں مان رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں تو ہمیں چالیس سال کی قیدیں سنائی گئیں، فیصل آباد اور سرگودھا کی عدالتیں الگ الگ فیصلے سنا رہی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ سابق آڈیٹر جنرل نے رپورٹ لکھی جس پر صدر زرداری نے دستخط کیے، رپورٹ میں 366 ارب روپے کی بدعنوانی لکھی گئی تھی، نئے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ نہیں 10 کھرب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدعنوانیاں ایک سال میں ہوئی ہیں، آڈیٹر جنرل کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹائپنگ غلطی ہے، اس سے اور بڑی ڈکیتی کیا ہوسکتی ہے؟
عمر ایوب نے کہا کہ روٹی جو مہنگی ہوئی وہ صرف سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی، پنجاب نے کہا کہ کے پی کی طرف ایک کلو آٹا بھی نہیں جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی امداد کرنے جائے تو اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، کہتے ہیں کہ امدادی تھیلے پر مریم نواز یا شہباز شریف کی تصویر کیوں نہیں لگائی۔