کوئٹہ، سرکاری ہسپتالوں میں پھر احتجاج، او پی ڈیز بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بی ایم ٹی اے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کیخلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہیگی، جبکہ سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا آپشن زیر غور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں نے ایک بار پھر عوام کے لئے او پی ڈیز کے دروازے بند کر دیئے۔ بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن (بی ایم ٹی اے) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کے خلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واقعے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو کہ قابل افسوس ہے۔ بی ایم ٹی اے اس حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گی، جس میں سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا آپشن بھی زیر غور ہوگا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر مبینہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: او پی ڈیز
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔