ڈبلیو سی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں پاک بھارت مقابلے پر سب کی نگاہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
برمنگھم : تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔ برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک 16 دن تک سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گی۔
لیسٹر اور لیڈز میں توسیع کا فیصلہ ڈبلیو سی ایل کے ویژن کا حصہ ہے جس کا مقصد سیزن 2 کی شان و شوکت میں اضافہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو زیادہ سے زیادہ شائقین کے لئے قابل رسائی بنانا ہے۔
ٹورنامنٹ میں اب 16 دنوں میں 18 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ناقابل فراموش لمحات کا وعدہ کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں 20 جولائی کو پاک بھارت میچ ہوگا جبکہ اختتام 2 اگست کو گرینڈ فائنل سے ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
جنوری 2025 میں میٹا کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایڈیٹس نامی ایپ کو اب جاکر صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو ٹکر دینا ہے۔اس نئی ایپ میں میٹا کی دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانسڈ ایڈیٹنگ ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اس کا ان ایپ کیمرا صارفین کو 10 منٹ کی ویڈیو بنانے کا موقع فراہم کرے گا جسے بہترین کوالٹی کے ساتھ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔
اس میں مختلف مقبول ایڈیٹنگ ایفیکٹس جیسے گرین اسکرین اور انسٹا گرام کی میوزک کیٹلاگ بھی دستیاب ہوگی۔میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز بھی اس نئی ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک فیچر animate ہے جو صارفین کو ایک تصویر سے ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔دوسرا کٹ آؤٹس ہے جس کے ذریعے آپ کسی ویڈیو سے مخصوص افراد یا اشیا کو نکال سکیں گے۔
جنوری میں انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بتایا تھا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
میٹا کی جانب سے انسٹا گرام سے متعلق چند مخصوص فیچرز بھی اس نئی ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں تاکہ ریلز ویڈیوز بنانے والے اسے لازمی استعمال کریں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایپ کا موجودہ ورژن ایڈیٹس کے لیے پہلا قدم ہے اور بہت جلد دیگر صارفین سے شراکت داری کرکے مزید فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور میں دستیاب ہے۔