وزیر خزانہ کا زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی پر چاروں صوبائی حکومتوں سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صوبائی اسمبلیوں کے جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چاروں صوبوں کی قانون ساز اسمبلیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
پیر کو وزارت خزانہ سے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قانون سازی کے لیے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی، پنجاب صوبائی اسمبلی، سندھ صوبائی اسمبلی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی سے انفرادی طور اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے قانون سازی کے عمل میں بھرپور تعاون پر چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا بھی انفرادی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی خوش آئند امر ہے، صوبائی اسمبلیوں کی قانون سازی سے ملک میں ٹیکس کی بنیادوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صوبائی اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں جوڑے کا بہیمانہ قتل، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی خواتین اراکین نے سندھ اسمبلی میں بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وحشیانہ عمل آئین پاکستان کے خلاف ہے اور مذکورہ قرارداد میں قتل کے عمل کو غیر اسلامی اور غیر ثقافتی قرار دیا گیا ہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان بلوچستان میں ایک جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، وحشیانہ قتل اسلامی تعلیمات، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے خلاف ہے۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ملوث افراد کو جلد سزا دی جائے۔