حیدرآباد :پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے اور ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رشید کمبرانی، رافعہ سلطانہ، منیر احمد ،غلام نبی بھلائی، جمال خان لغاری اور شبیر احمد خاصخیلی سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری و نجی ملازمین حکومت کے دہرے عذاب کا شکار ہیں، نجی کارخانوں میں مزدوروں کو میڈیکل سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ملازمین کو ان سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی اولاد کیلئے روزگار کے دروازے بند کر کے سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں وفا قی حکومت کی جانب سے ملازمین کی پنشن کا جو قانون جاری کیا گیا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس قانون کے تحت سرکاری ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی فیملی کی پنشن کو محدود کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ ارسال کیا ہے اور اگر چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں کیا گیا تو پھر احتجاج کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے سندھ بھر میں مظاہرے کیئے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف
سپریم کورٹ اعلامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے مسیحی ملازمین کے لیے ان کے ساتھ ایسٹر تقریب میں خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب کا انعقاد
جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور تفہیم پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ آئین میں دی گئی مذہبی آزادی، مساوات اور انسانی توقیر کی اقدار کی حفاظت کے عزم کو دہراتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسیحی برادری کو پُرامن ایسٹر کی مبارکباد، وزیراعظم شہباز شریف
اُنہوں نے عدلیہ کے لیے مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا اور مسیحی ملازمین اور اُن کے اہل خانہ کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔
تقریب میں سپریم کورٹ ججز اور عدالتی ملازمین نے شرکت کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی تنوّع پر یقین کے حوالے سے اپنے عزم کی توثیق کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین ایسٹر جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ مذہبی ہم آہنگی مسیحی برادری