خیرپور،انسداد پولیومہم 9 فروری تک جاری رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
خیرپور(جسارت نیوز ) ضلعی خیرپور میں انسداد پولیو مہم 03 فروری تا 09 فروری تک جاری رہے گی اس سلسلے میں کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے خیرپور پہنچ کر سول اسپتال خیرپور میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کے ڈاکٹر الطاف بوسن، ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کے ساتھ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے سلسلے میں قطرے پلا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کبیر محمد شاہ، ایس ایس پی توحید الرحمن میمن ، اے سی ارسلان حیدر پھلپوٹو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عرفان حیدر، ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم اشرف جوکھیو، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر جمیل احمد، ایم ایس ڈاکٹر مسرور، ڈاکٹر مدثر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن کے راجیش جے پار، ڈاکٹر نجف شاہ اور دیگر موجود تھے۔ کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے کہا کہ خیرپور میں پولیو وائرس کے نمونے مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر، مقامی رہنما، انسداد پولیو ورکرز، سرکاری اور متعلقہ افسران پولیو ویکسین اور ٹیکوں کی مہم میں بڑھ چڑھ حصہ داری کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 بجے کرفیو نافذ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دوران ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔